• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو حکومت کے لئے بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے ،مرادعلی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بہت جلد پولیو سے پاک ہو   جائے گا ،پولیو انکی حکومت کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے اور میں اس چیلنج کو قبول کرتا ہوں ۔ انہوں نے یہ بات  نیو سندھ سیکریٹریٹ میں پولیو سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو، ایم این اے ڈاکٹر عذرا پیچوہو، صوبائی پولیو کوآرڈینیٹر شہناز وزیر علی، چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن، آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر، سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہو،تمام ڈیویژنل کمشنرز، سی ای او پی پی ایچ آئی، پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی فیاض جتوئی، وفاقی حکومت ، WHOاور یونیسیف کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بریفینگ دیتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی فیاض جتوئی نے کہا کہ 2016کے دوران ملک بھر میں 19پولیو کے کیسیز سامنے آئے ان میں سے 8 صوبہ سندھ میں 8کے پی کے میں 2فاٹا میں اور 1بلوچستان میں اور پنجاب میں کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا۔اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ بات بہت تکلیف دہ ہے کہ پنجاب، بلوچستان ، فاٹا اور کے پی کے میں تو بہتری آئی ہے مگر صوبہ سندھ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں کچھ مسائل ہے جن کا ہمیں تدارک کرنا ہے
تازہ ترین