• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لٹیرے گرفتار، رقم اور سامان برآمد، مختلف واقعات میں 7 افراد ہلاک 8 زخمی، اسلحہ سمیت ڈاکو گرفتار

سکھر+خیرپور+چمبڑ ،مورو (بیورو رپورٹ+ نا مہ نگاران) لٹیر ے گرفتار ، رقم اور سامان برآمد،مختلف وا قعا ت میں 7ا فراد ہلاک ، 8ز خمی ، ا سلحہ سمیت ڈاکوگرفتار۔ سکھر سٹی بائی پاس کے نزدیک کوئٹہ،سکھر روڈ پر رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم، 3افراد زخمی ہوگئے زخمیوں متعلقہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔زخمیوں میں احسان شیخ، فضل حمید شاہ اور گل رند شامل ہیں ۔ تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے رکشہ اور موٹر سائیکل کو تحویل میں لے کر حادثے کی تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس نے چھتو چند کے قریب چھاپہ مار کر ایک ہفتہ قبل مقامی زمیندار کے زرعی فارم پر دھاوا بول کر زرعی فارم پر کام کرنے والے ملازمین سے نقد ر قم اور موبائل فون چھیننے کے الزام میں دو ملزمان سہراب اور حبیب جاکھرو کو گرفتار کرلیا ۔ے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو اللہ داد تیغانی زخمی حالت میں گرفتار ، دو ڈاکو فرار ہونے کامیاب ہوگئے، گرفتار ڈاکو کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ خیرپورگاؤں حسو کانہر میں آگ لگنے سے تین دیہاتیوں کے گھر، دو بکریاں اور 10مرغیاں بھی جل کر ہلاک ہو گئیں۔ متاثرین غلام سرور کانہر اور دیگر کے مطابق گاؤں میں آگ اچانک بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تین گھر جل گئے گھروں میں رکھے ہوئے زیورات اناج اور دیگر اشیاء بھی جل گئیں ۔ گاؤں راہوجہ کے قریب مسلح افراد علاقے کے تاجر اکبر ملک سے دو لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر اشیاء لوٹ لیں۔ چمبڑ سنجرچانگ کے نارائی محلے میں اچانک مکان کی چھت گرنے سے 3 سالہ بچہ وقار خاصخیلی چھت کے نیچے دب کر ہلاک جبکہ 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔صوبائی وزیر رئیس امداد خان پتافی نے متاثرین کو اپنی جانب سے 50 ہزار رو پے امداد د ینے کا اعلان کیا ہے۔ مورو گاؤں درگاہ حافظ علی مراد کے مقام پر تین سال کا بچہ عرس کلھوڑو اپنے گھر کے قریب کھیل کے دوران واٹر کو ر سں میں گر کر ہلاک ہو گیا ۔رانی پور قومی شاہراہ پر تیز رفتار موٹر ساءیکل کی ٹکرکے نتیجے میں موٹر ساءیکل سوار پنتالیس سالہ امیر بخش کلہوڑو موقع پر ہی جانبحق جبکہ شمش علی،ساجد علی اورزین علی راجپر شدید زخمی ہو گئ زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا اور ٹر یلر رڈراءیور کوپکڑکر پولیس کے حوالے کردیا ۔ڈگری گھریلو تنازع پر 24 سالہ شادی شدہ خاتون شریمتی گڈی میگھواڑ نے گلے میں پھندا ڈالکر خود کشی کر لی۔سیٹھارجہمسلح افراد شھر کے تاجر مدن مل کے مکان میں داخل ھوکر ساڑھے تین لاکھروپے دو موبا ئل فون لوٹ کر فرار ھوگئے اس سلسلے میں مارواڑی مینارٹی پینچائت کے صدر دیوانلدھو مل نے اس واقعے کیمذمت کرتے ہوئے کہاکہ لٹیروں کو گرفتار کر کے لوٹی ہوئی رقم اور سامان برآمد کیاجائے ۔ عمرکوٹ پولیس نے دو روز قبل تھربازار میں پولیس چوکی کے قریب دکان کے چھت توڑ کر سامان چرانے والے دو کمسن بچوں عرفان علی اور شعبان علی کو گرفتار کر لیا تھا ان کی نشاندہی پر ان بچوں سے چوریاں کرانے والو ملزم ایسر بھیل کو غلام نبی شاہ سے پولیس نے گرفتار کرکے ایسر بھیل اور بچے عرفان علی کو ایف آئی آر درج کرنے کے بعد عدالت میں چالان پیش کردیا ہے جبکہ شعبان علی انتہائی کمسن بچہ تھا اس لئے پولیس نے چھوڑ دیا ۔ ٹنڈو محمد خان پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایک کار کی تلاشی کے دوران شراب کے تین کاٹن برآمد کرکے دوافراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ میرپور ساکروکراچی بھینس کالونی کے رہائشی عبد المجید عارفانی موٹر سائیکل پر بوھارا جارہے تھے کہ تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر پانی سے بھر ے تا لا ب میں جاگر ی۔ ا سے شیخ زید اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جاں بحق ہو چکا تھا۔ کھپرو پولیس نے مقابلے کے بعد ا سلحہ سمیت تین ڈاکو ئو ں کوگرفتار کرلیا۔سجاول گاؤں درگاہ شاہ نصر میں درخت کاٹنے سے منع کرنے پر ملزمان نے نوجوان علی محمد کو کلہاڑیاں مار کر زخمی کردیاـ جسے تعلقہ اسپتال سجاول لایا گیا جہاں زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے و ہ چل بساـ۔ خیرپورناتھن شاہ کو گاؤں منگی جا بھان میں واقع ایک گھر کی اچانک چھت گرنے سے ممتاز چنجنی ھلاک ہوگیا ۔ٹھٹھہ جانوری قبیلے کے گاؤں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اوردیکھتے ہی دیکھتے عباس، گل اور سرور جانوری کے تین کچے گھر آگ کی لپیٹ میں آکر خاکستر ہوگئے، تاہم گاؤں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھا کر اسے مزید پھیلنے سے روک لیا، آگ سے متاثرہ افراد کے مطابق گھروں میں موجود ان کے بستر، کپڑے اور دستاویزات سمیت دیگر قیمتی سامان راکھ ہوگیا۔
تازہ ترین