• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 3.78 ارب روپے کے سودے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں بدھ کو 3.78 ارب روپے کے سودے ہوئے۔ پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3080 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 3.78 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 12051 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.53 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.21 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 759.63 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 199.74 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 38.96 ملین روپے اور برنٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 5.47 ملین روپے رہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں لال مرچ کی 116039 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20.65 ملین روپے رہی جبکہ کاٹن کی 15 لاٹس کی مالیت 5.75 ملین روپے رہی۔
تازہ ترین