• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیرتنخواہ کام کرنیوالے 91ٹرینی ڈاکٹروں کومعاوضہ دینے کافیصلہ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) الائیڈ ہسپتال میں بنا تنخواہ کا م کرنے والے91 پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کو "پیڈ " کر دیا گیا جنہیں 65ہزار روپے کے حساب سے ماہانہ ادائیگی کی جائے گی۔ الائیڈ ہسپتال کے مختلف وارڈز میں کام کرنے والےپوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹروں کی پیڈ سیٹیں نہ ہونے کے باعث پی جی ڈاکٹرز بنا تنخواہ کام کرنے پر مجبور تھے۔ حکومت کی طرف سے الائیڈ ہسپتال کے لیےنئی 71 سیٹیں شامل کر دی گئی ہیں جن پر کام کرنے والے ڈاکٹروں کوحکومت کی طرف سے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ سرجیکل وارڈز 13، میڈیکل 23، ریڈیالوجی 23اور گائنی کی 32 سیٹوں پر تنخواہ کے بغیرکام کرنے والے 91 ڈاکٹروں کو 65ہزار روپے ماہانہ ادائیگی کی جائے گی۔
تازہ ترین