• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، دو پولیس اہلکاروں کو گولی مار دی گئی

کوئٹہ (نمائندہ جنگ/این این آئی)جوائنٹ روڈ  اور کلی دیبہ میں دو الگ واقعات میں  نامعلوم افراد کی  فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزٹریفک ہیڈ کانسٹیبل الطاف حسین اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جارہا تھاکہ نامعلوم افراد نے  کلی دیبہ میں اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ ہلاک ہوگیا، جبکہ ایک دوسرے واقعہ میں جوائنٹ روڈ پرپاسپورٹ آ فس کے قریب پولیس اہلکار محمد نویدپر نامعلوم افراد نےفائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا ، اور فرار ہوگئے ،مقتول سول لائن تھانے میں تعینات تھا۔ این این آئی کے مطابق اس طرح ایک گھنٹے کے اندر کوئٹہ میں دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا دونوں اہلکاروں کی لاشیں ضروری کارروائی کے لئے سول ہسپتا ل پہنچائی گئیں جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں ۔
تازہ ترین