• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے اوباما دور کا’’ ٹرانس پسیفک‘‘ تجارتی معاہدہ ختم کردیا

نیویارک ( جنگ نیوز) نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما دور کے  متنازع تجارتی معاہدے ’’ٹرانس پسیفک پارٹنر شپ ‘‘کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئےایگزیکٹو آرڈرپر دستخط کردیئے ہیں جس کے بعد امریکا اس معاہدے کا حصہ نہیں رہے گا ، جس میں 12 ممالک سمیت امریکا بھی شامل تھا ،اس موقع پر انہوںنے کہا کہ ہم اس سے بہتر معاہدہ کریںگے اور امریکی ورکرزکے لیےعظیم کام کریں گے ،ٹرمپ نے یہ معاہدہ ختم کرکے اپنی انتخابی مہم کا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے،ان کے ترجمان نے کہا کہ یہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پوری دنیا میں آذاد اور شفاف تجارت چاہتی ہے،صدر ٹرمپ  نے یہ بھی کہا کہ وہ صدرکلنٹن کی جانب سے کیے گئے معاہدے نارتھ اٹلانٹک فری ٹریڈ معاہدے ( نافٹا) پر بھی نظر ثانی کریں گے کہ اسے جاری رکھا جائے یا نہیں ۔
تازہ ترین