• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پا کستا ن اورانڈو نیشیا کے تجارتی روابط مضبوط ہونے چاہئیں،ناہید میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کرا چی میں تعینا ت انڈونیشیا کے قو نصل جنرل دیمپو اوانگ یو دی نے جمعرات کو سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ کی چیئر پرسن مسز ناہید میمن سے ان کے دفتر ملاقات کی ، ملا قا ت کے دوران انڈو نیشین ائیر لا ئن گرو دا کی کرا چی کے لئے پروازوں کی بحالی کے امکانا ت ،سندھ کی ساحلی پٹی پر پام در ختو ں کی کا شت کے ذر یعے پا م آئل کا حصول ، کوئلے کی کا ن کنی میں انڈو نیشیا کے تجر بے سے استفا دہ اور انڈو نیشیا اور پا کستا ن کے ما بین تجا ر تی وفو د کے تبادلوں کے حوالے سے گفت و شنید ہو ئی ۔اس موقع پر چیئرپر سن نا ہید میمن نے کہا کہ جکا ر تہ اور کرا چی کے صنعتکا رو ں اور تا جروں کے در میا ن مضبو ط را بطو ں کیلئے گرو دا ایئر لا ئن کی کراچی کے لئے پر وا زوں کی بحالی ایک مو ثر اقدا م ہو سکتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ انڈو نیشیا اور پا کستا ن کے تا جرو ں کے ما بین محض کا رو با ری روابط نہیں بلکہ کا رو با ر ی شرا کت وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انڈو نیشین قو نصل جنرل نے چیئر پر سن نا ہید میمن سے اتفاق کر تے ہو ئے دو نو ں ملکو ں کے مابین معا شی سرگرمیو ں میں اضا فے اور با ہمی کا رو با ری و تجا رتی روابط کو مضبو ط کر نے پر زور دیا اور اس سلسلے میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا ۔دریں اثناکرا چی میں رو سی سفار تخا نے کے ٹریڈ کمیشن کے افسرا ن کے ایک وفد الیکسی کدرا یا سٹیف کی قیا دت میں چیئرپر سن سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ نا ہید میمن سے ملا قا ت کی اور با ہمی دلچسپی کے امو ر با لخصو ص رو س اور پا کستا ن کے ما بین کا رو با ری اور تجا ر تی تعلقا ت کے فرو غ پر تبا دلہ خیا ل کیا ۔چیئر پرسن ایس بی آئی نا ہید میمن نے کہا کہ رو س اور پا کستا ن کے ما بین معا شی تعلقا ت کے فروغ سے ترقی اور خو شحا لی کے موا قع وسیع ہو نگے ۔دو نو ں ملکو ں کے ما بین سر ما یہ کاری کے موا قع سے فا ئدہ اُٹھا نے کے لئے اقدا ما ت کی ضرورت ہے ۔ اس مو قع پر رو سی وفد نے چیئر پر سن کو بتا یا کہ رو س کی 100سے زائد کمپنیا ں ،فا رما سیو ٹیکل ،مشینری ،مینو فیکچرنگ ،تعمیرات اور دیگر شعبو ں میں سر ما یہ کا ر ی کی خوا ہش مند ہیں ۔ہم چا ہتے ہیں کہ اس سلسلے میں سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ ہما ر ی کمپنیو ں کی رہنما ئی کر ے اور دونو ں ملکو ں کے تجا ر تی و کا رو با ر ی وفو د کے تبادلو ں کے ذریعے سر ما یہ کا ر ی کے موا قع سے فا ئدہ اُٹھا نے کے لئے اقدا ما ت میں ہما ر ی معا ونت کر ے ۔ چیئرپرسن نا ہید میمن نے رو سی وفد کو اپنے مکمل تعا ون کی پیشکش کی اور اس سلسلے میں تو اتر کے ساتھ را بطے اور اجلا س منعقد کر تے رہنے پر اتفا ق کیا۔
تازہ ترین