• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانوروں کے ساتھ بے رحمی پر سخت سزائیں دینے کامطالبہ

لندن( نیوز ڈیسک) جانوروں پر مظالم کے خلاف مہم چلانے والی تنظیم باٹر سی ڈوگز اینڈ کیٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ جانوروں کے ساتھ بے رحمی پر سزائیں سخت کی جانی چاہئے، فی الوقت جانوروں پر ظلم کی زیادہ سے زیادہ سزا صرف 6ماہ قید ہے،جبکہ2015میںاس جرم پر اوسط سزا 3.3ماہ دی گئی۔باٹرسی کا کہنا کہ یہ سزا دیگر مغربی ممالک میں رائج سزا کے برابر لائی جائیں اور کم از کم سزا 5سال قید کی جانی چاہئے، ڈیفرا کا کہنا ہے کہ فی الوقت انگلینڈ اور ویلز میں جانوروں سے بے رحمی کے متعدد مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ گزشتہ جمعرات کو کتوں کی فارمنگ کرنے والے ایک 52سالہ شخص سین کیر کو ویسٹ مڈ لینڈ میں کم وبیش30کتوں کو غیر ضروری طورپر مشکلات سے دوچار کرنے پر6ماہ کی سزا سنائی گئی تھی۔ملزم پرکتوں کے بچوں کو فضلے سے لتھڑے فرش پر رکھنے اور ان کے سونے کے بستر پیشاب میں تر ہونے کا بھی الزام تھا۔
تازہ ترین