• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاجرین کی شناخت کیلئے خصوصی کارڈ جاری کئے جائیں،عبدالمتین اخوندزادہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامیکی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن عبدالمتین اخونذادہ نے کہاہےکہ مردم شماری اہمیت کا حامل قومی ایشو ہے،اس پر اتفاق رائے اور بااعتماد طریقہ کارکے مطابق انتظامات ہونے چاہئیں پہلے ہی ہم بغیر تیاری اور منصوبہ بندی کے بلدیاتی انتخابات کراچکے ہیں جس کے نمائندگان اس وقت عوام کی خدمت کے بجائے اپنے اختیارات کے حصول کیلئے احتجاج کررہے ہیںانہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں سیاسی فضاء پر ہمیشہ خوف وعدم یکسوئی مسلط رہی ہے جس کے باعث سیاسی جماعتیں حالات کادرست ادراک کرنے اور جامع پالیسی بنانے سے قاصر رہتی ہیں اس لیئے ناگزیر ہے کہ کسی بھی دباو کی بجائے قوم کی ضروریات اورتقاضوں کے مطابق جدید دور میں آزاد مثبت اور جمہوری پالیسیاں ترتیب دی جائیں،انہوں نے کہاکہ مردم شماری کو متنازعہ بنانے کی بجائے ٹیکنیکل افراد و اداروں سے تحفظات کا جائزہ لیکر بہتر اقدامات کیے جائیں،ورنہ بلوچ قوم کو وہی نقصانات اٹھانے ہونگے جوپچھلیمردم شماری میں پشتونوں کو بائیکاٹ کے باعث ہوئے،انہوں نے کہاکہ افغانوں کو شناختی علامت کے طور پر خصوصی کارڈ جاری کیئے جائیں اور افغانستان میں حالات کی بہتری اور سیاسی استحکام تک عالمی قوانین کے تحت انتظار کیا جائے۔
تازہ ترین