• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنجہانی مائیکل جیکسن کے البم ’تھرلر‘کیلئے ڈائمنڈ ایوارڈ کا اعزاز

لاس اینجلس (جنگ ڈیسک) آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کے میوزک البم ’تھرلر‘ کو ریلیز ہوئے 35 برس ہوچکے ہیں، 3کروڑ سے زائد فروخت پر اس البم کو ڈائمنڈ ایوارڈ دیا گیا ہے۔’تھرلر‘ تاریخ میں واحد البم ہے جسے یہ مقام حاصل ہوا اور اسے دائمی بہترین البم قراردیا گیا ہے۔گنیز بک آف وارلڈ نے بھی اس کا اعتراف کیا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے ذیادہ فروخت ہونے والا البم ہے۔مائیکل جیکسن کو دنیا سے گزرے 7 برس گزرچکے ہیں، پاپ اسٹار کی اچانک موت کے بعد آئی ٹیونز کے ٹاپ 100 سنگلز چارٹ میں آنجہانی گلوکار کے 41گانے شامل تھے۔مائیکل جیکسن آج بھی با اثر اور متاثر کن موسیقار ہیں،جنہوں نے آنے والے ہپ ہاپ اور آر این آر اور اس جیسے موسیقاروں میں مقام بنایا۔مائیکل جیکسن نے عظیم موسیقی تخلیق کی،ان کے 13 گانے نمبر ون رہے، انہیں آل ٹائم کامیاب ترین گلوکار کے خطاب سے بھی نوازا گیا اور انہیں راک اینڈ رول ہال آف فیم میں بھی ایک نہیں دو بار شامل کیا گیا۔ریکارڈنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن آف امریکا (آر آئی اے اے) ایوارڈ کے ساتھ مائیکل جیکسن کا البم ’تھرلر‘ تاحال لازوال اور آئیکونک ہے۔
تازہ ترین