• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکسواری بازار گراں فروشی کرنے والے دکانداروں کو نقد جرمانے

چکسواری (نمائندہ جنگ) نائب تحصلیدار اسلام گڑھ راجہ زاہد حسین کا مصنوعی مہنگائی کرنے کے خلاف ہمراہ پولیس تھانہ چکسواری اورمیڈیا کے نمائندوں کے چکسواری بازار کا دورہ ۔ نائب تحصیلدار کی اطلاع ملتے ہی ریڑھی بان اور دوکاندار دوکانیں کھلی چھوڑ کر بھاگ گے گراں فروشی کرنے والے دوکانداروں کو نقد جرمانے۔ تفصیلات کے مطابق نائب تحصلیدار اسلام گڑھ راجہ زاہد حسین نے ہمراہ پولیس تھانہ چکسواری ، اور میڈیا کے نمائندوں کے ہمراہ چکسواری بازار کا دورہ کیا اور مختلف اشیاء کی ریٹ لسٹیں چیک کیں اور زائد قمیت پر چیزیں فروخت کرنے والے مختلف دوکانداروں سے نقد جرمانے وصول کئے۔ اور انھیں سختی سے وارننگ دی کہ وہ قمتیں ریٹ لسٹ کے مطابق وصول کریں وگرنہ پابند سلاسل کیا جائے گا ۔ نائب تحصیلدار نے چیکنگ کے دوران خاص کر کے بیکریوں ، ہوٹلوں اور سویٹ شاپس کے مالکان کو صفائی ستھرائی رکھنے کی سختی سے وارننگ دی ۔ چکسواری کے عوامی سماجی اور سیاسی حلقوں نے نائب تحصلیدار اسلام گڑھ کے دورے کو سرہا یاہے اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے دوکانداروں کے ساتھ سختی سے نبٹنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین