• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،نامعلوم افراد نے تیز دھار آلہ سے 65 سالہ شخص کو قتل کردیا

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) نامعلوم افراد نے تیز دھار آلہ سے 65 سالہ شخص کو قتل کردیا ۔ گاؤں گنہ میں 65سالہ علی اکبر دربار کے قریب ایک کمرہ بنا کر رہتا تھا گزشتہ روز نامعلوم ملزمان اس کے ڈیرھ پر آئے اور تیز دھار آلہ کا سر پر وار کرکے علی اکبر کو قتل کر کے فرار ہو گئے، پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کی قبضہ میں لیکر مقامی ہسپتال منتقل کر کے مقتول کی بیٹی ام مخدوم کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،تھانہ اہلکار فلک باری  کے مطابق اکبر کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد اسکی تدفین کردی گئی ہے۔ 
تازہ ترین