• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق روڈ پر 2دکانوں کے تالے کاٹ کر ملبوسات اور نقدی لوٹ لی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تالا توڑ گروپ کے کارندوں نے دو دکانوں کے تالے کاٹ کر قیمتی سامان لوٹ لیا،تفصیلات کے مطابق فیروز آباد تھانے کی حدود طارق روڈ پر کپڑے کی دو دکانوں کے تالے کاٹ کر ملزمان دکانوں میں موجود قیمتی ملبوسات اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے، منگل کی صبح دکاندار مارکیٹ پہنچے تو دکانوں کے تالے ٹوٹے دیکھ کر احتجاج شروع کردیا ، متاثرہ تاجروں کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کچھ روز قبل بھی چار دکانوں کے تالے توڑ کر واردات کی تھی ،تاجروں نے واقعہ کے حوالے سے تھانے میں رپورٹ بھی درج کروائی ہے،پولیس نے حسب روایت ملزمان کی جلد گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔  
تازہ ترین