• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال ایئرپورٹ ۔ توسیعی منصوبے پر کام ماہ رواں کے اواخر تک شروع ہوگا

اسلام آباد(حنیف خالد)لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ کی دونوں طرف توسیع کاکام ماہ رواں کے اواخر تک شروع کردیاجائے گا اس توسیعی پروجیکٹ کےلئے تین کمپنیوں کےلئے کنٹریکٹ تیار کئے جارہے ہیں دوکنٹریکٹس مکمل طور پرتیار ہوگئے ہیں یہ دونوں کنٹریکٹ پیپرا رولز کے مطابق دے دیئے گئے ہیں تیسرے کنٹریکٹ کی اویلیو ایشن جاری ہے۔توسیعی پروجیکٹ میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نئی اپروچ روڈز بنائی جائیںگی تھری سٹوری زیرزمین کارپارکنگ زون بنے گا کارپارکنگ کی دومنزلیں تہہ خانے کے اندر ہوں گی ایک گراونڈپربنے گی وفاقی سیکرٹری سول ایوی ایشن ڈویژن عرفان الٰہی نے توسیعی پروجیکٹ کے تیسرے پیکج جو لاہور ایئرپورٹ کی موجودہ ٹرمینل بلڈنگ کو دونوں طرف سیکڑوں فٹ تک توسیعی دینے پر مشتمل ہےکی بڈز(پیشکشوں)کی اویلیوایشن اپنی نگرانی میں شروع کرادی ہے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے توسیعی پروجیکٹ میں طیارے سےڈائریکٹ ٹرمینل بلڈنگ اور ٹرمینل بلڈنگ سے ڈائریکٹ طیارے میںمسافروں کے سوار ہونے کے13جدید سٹیٹ آف دی آرٹ بورڈنگ برجوں کی تنصیب شامل ہے اس وقت لاہور ایئرپورٹ پرسات بورڈنگ برج نصب ہیں2018کے وسط تک ان کی تعداد20ہوجائے گی۔اگلے پروجیکٹ میںلاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بورڈنگ برجوں کی تعداد موجودہ سات سےتیس کرنے کاپلان بنا لیاگیا ہے۔توسیعی کام کی تکمیل پرلاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سالانہ ڈیڑھ کروڑ فضائی مسافروں کےلئے سہولیات کاحامل ہوگا۔
تازہ ترین