• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور واقعات میں بچے سمیت 7 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف حادثات میں  ٹریفک حادثات اور واقعات میں بچے سمیت7 افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی  ہو گئے، تفصیلات کے مطابق پاک کالونی  کے علاقے  ہارون آباد ہڈی گودام مکان نمبرd-216 کی چھت گرنے سےملبے تلے دب کر  30سالہ عظیم ولد عمران جاں بحق جبکہ اسکا بھائی 20سالہ داؤد اور رشتہ دار20سالہ ماہر ولد کامران زخمی ہو گئے،پولیس کے مطابق تینوں افراد محنت کش ہیں،نیشنل ہائی وے پر  ٹھٹھہ سے کراچی آنے والے ٹریک پر ٹریلر اور کار کے  تصادم کے نتیجے میں 11سالہ بچہ واصف ولد شاہ عالم جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا،واقعہ کے بعد حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ ٹریلر کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے، خلد آباد مدینہ ٹاؤن میں گھر کی دیوار گرنے سے 20سالہ فیصل ولد منور جاں بحق ہو گیا،مچھر کالونی میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے28سالہ محمد علی جان بحق ہو گیا، بلدیہ حب ریور روڈ پر  ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان 28سالہ خان محمد اور18سالہ عاقل جاں بحق ہو گئے ،پولیس کے مطابق حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، ماڈل کالونی قبرستان کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 20سالہ زین ولد ظہیر جاں بحق ہو گیا۔
تازہ ترین