• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا نام بدل کر سندھ انتقام بیورورکھا جائے‘سینیٹرعاجزدھامراہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت قومی احتساب بیورو(نیب)کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے،نیب کی تمام کارروائیاں صرف سندھ تک محدود ہیں ،ان کو پنجاب نظر نہیں آتا ،نیب میں نواز شریف سے لے کر دیگر لوگوں کے خلاف ریفرنسز دائر ہیں لیکن ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی ،نیب کا نام تبدیل کرکے سندھ انتقام بیورو رکھاجائے، شرجیل انعام کی گرفتاری میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ملوث ہیں جو نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی پر پیپلز پارٹی سے انتقام لے رہے ہیں‘ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے گھبرانے والی نہیں ہے ‘انتقامی کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو ہم سڑکوں پر وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلائیں گے ،وہ اتوار کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
تازہ ترین