• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس ٹیلر جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے بھی باہر

ویلنگٹن( جنگ نیوز) نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میں اسٹار بیٹسمین روس ٹیلر کی خدمات سے محروم ہوگی۔ وہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں زخمی ہوئے تھے۔ چیف سلیکٹر گیون لارسن کے مطابق ٹیلر فی الحال فٹ نہیں ہیں اور تیسرے میچ سے باہر رہیں گے۔ البتہ فٹنس حاصل کرنے والے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کی واپسی پر غور کیا جاسکتا ہے ۔ بولٹ بھی پہلے ٹیسٹ میں زخمی ہو گئے تھے۔ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لارسن کہتے ہیں کہ تیسرے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ میں بڑی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ ہمیں اپنے موجودہ کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے۔ تاہم سیڈون پارک میں ٹرننگ وکٹ متوقع ہے اس لیے امکان ہے کہ لیفٹ آرم اسپنر مچل سیٹنر، آل راؤنڈر جمی نیشم یا کولن ڈی گریڈہوم کی جگہ لے سکتے ہیں۔ میچ ہفتے سے شروع ہوگا۔
تازہ ترین