• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیونس کے 61ویں یومِ آزادی کی تقریب، مہمانوں کی سی پیک، پاناما کیس اور ملٹری کورٹس پر گپ شپ

اسلام آباد (صالح ظافر) تیونس کے سفیر عادل العربی نے اپنے ملک کے 61ویں یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں کئی ملکوں کے سفارت کاروں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ افریقی عرب ملک تیونس کی اس تقریب میں ثقافتی رنگ نمایاں تھا۔ مہمانوں نے میزبان ملک اور تیونس کے کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ تقریب کے دوران مہمانوں نے ملک کی سیاسی صورتحال بالخصوص ملٹری کورٹس کے حوالے سے قانون سازی کے حوالے سے بات چیت کی۔ کچھ مہمان سپریم کورٹ کے پاناما کیس کے فیصلے کے حوالے سے پرتجسس نظر آئے۔ مغربی ممالک اور بھارت سے تعلق رکھنے والے سفارت کار حکومت کیخلاف فیصلے کے امکانات پر بات کرتے نظر آئے۔ وہ خصوصی طور پر پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے بھی بات کر رہے تھے اور یہ جاننا چاہتے تھے کہ آیا سپریم کورٹ کے فیصلے سے حکومت کا کوئی نقصان ہوگا۔ یہ حیران کن بات تھی کہ مخصوص بلاک سے تعلق رکھنے والے ملکوں کے سفارت کاروں کی سوچ اور بات چیت میں مماثلت تھی۔ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ دونوں ملکوں کا قومی ترانہ پیش کیے جانے کے بعد کیک کاٹا گیا۔ سفیر عادل العربی نے پہلے انگریزی اور اس کے بعد اُردو میں خطاب کیا۔
تازہ ترین