• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد سجاد نےقومی اسنوکر چیمپئن شپ تیسری بار جیت لی

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) محمد سجاد نے اسجد اقبال کو 8-6سے شکست دیکر جوبلی انشورنس نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ یہ محمد سجاد کی نیشنل چیمپئن شپ میں تیسری کامیابی ہے۔ اسجد اقبال نے109کا بریک بھی کھیلا لیکن کامیابی نہیں حاصل کرسکے۔ فائنل کے مہمان خصوصی گورنر سندھ محمد زبیر تھے۔ انہوں نے اپنی جانب سے فاتح محمد سجاد کو تین لاکھ اور اسجد اقبال کو دو لاکھ روپے کی انعامی رقم دینے کا اعلان کیا۔
تازہ ترین