• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پابندیوں کے با وجود یوم پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستانی پرچموں کی بہار

 سرینگر(جنگ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی فوج کی جانب سے کئی کشمیریوں کو گرفتا ر کر لیا گیا ،اس کے باوجود یوم پاکستان کے موقع پر سری نگر میں بھی پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق  سری نگر میں مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا  جبکہ شرکاء نے ملی نغمے گائے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما آسیہ اندرابی نے پاکستان کا پرچم لہرا دیا۔یوم پاکستان کے موقع پر تقریب کا اہتمام دختران ملت جموں اینڈ کشمیر کی جانب سے کیا گیا۔ تقریب کے شرکا نے پاکستانی پرچم بلند کیے اور ملی نغمے گائے۔
تازہ ترین