• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کو نصب العین بنائے بغیر قوموں کی ترقی ممکن نہیں،بریگیڈئیر خالد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں  یوم پاکستان کے حوالے سےتقریب کا انعقاد کیا گیا، مہمان خصوصی  بریگیڈیئر خالدتھے،انھوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،اور ملکی ترقی اور خوشحالی میں وہ اہم کردار ادا کررہے ہیں ،ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے ،تعلیم کے حصول کے بغیر چیلنجز کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا طالبات اپنی تما م تر توجہ تعلیم کے حصول پر مرکوز رکھیں اور  لائبریری کلچر کو فروغ دیں، مہمان خصوصی نے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی  تعلیم کے میدان میں صوبے کیلئے کاوشیں قابل تحسین ہیں ،اس موقع پر  وائس چانسلر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ جبین نےپاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں خواتین کا کردار کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ، ،انھوں نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور یہ آزادی ہمیں بزرگوں کی قربانی اور ان کی کاوشوں سے حاصل ہوئی ہے  ہمیں چاہیے کہ ہم اس آزادی کی قدر کرتے ہوئے پاکستان  کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدام کریں ، 23مارچ1940ء تجدید  عہد کادن ہے ،یہ وہ عظیم دن ہے  جب قرار داد پاکستان پیش کی گئی عظیم قومیں ہمیشہ اپنی تاریخ کو یاد رکھتی ہیں بلکہ تاریخ سے سبق حا صل کرتی ہیں ، قومیں اس وقت ترقی کرسکتی ہیں جب وہ تعلیم کو اپنا نصب العین بنا لیتی ہیں تعلیم نہ صرف انسان کو شعور دیتی ہے بلکہ انسان کو ایک با اختیار  اور مہذب انسان بناتے ہوئے اس بات کا بھی درس دیتی ہے کہ مادر وطن اور قوموں کی بقاء کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس کا نام روشن کریں انھوں نے کہا کہ  ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ وہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی طالبات کو ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کریں اور ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں اور اس کی ترقی، امن، اور  خوشحالی کیلئے کام کر سکیں اس موقع پر اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔
تازہ ترین