• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے 17ججز پورا ملک سنبھالیں یہ ممکن نہیں ، جسٹس امیر ہانی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہاہے کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے 17ججز پورا ملک سنبھالیں یہ ممکن نہیں ہے ہم نے کبھی اداروں پر توجہ نہیں دی، ادارے ٹھیک ہوجائیں تو معاملات کبھی آگے نہیں جائینگے، 2004ءسے کوشش شروع کی تھیں کہ سندھ کار یونیو ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہوجائے لیکن آج تک نہ ہوسکا جبکہ پنجاب یہ کام کربھی چکاہے، محترمہ کی شہادت کو مدت گذرگئی لیکن ابھی تک کئی دیہہ کاریکارڈ مرتب نہیں ہوا ہے، سندھ میں پینے کیلئے فراہم کیاجانے والا پانی زہرآلود ہے ہمارے احکامات کو سندھ حکومت نے تسلیم کرکے ٹاسک فورس قائم کی ہے امید ہے مسئلہ حل ہوگا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کی شب سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ میں حیدرآباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے انکے اعزاز میں دیئے گئے الوادعی عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی، سپریم کورٹ کے ججز جسٹس سید سجاد علی شاہ، جسٹس فیصل عرب، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمدعلی شیخ، سندھ ہائی کورٹ کے سینئر ججز جسٹس عرفان سادات، جسٹس عقیل احمد عباسی، سندھ ہائی کورٹ کے دیگر ججز،سیشن جج حیدرآباد کے علاوہ بڑی تعداد میں ماتحت عدلیہ کے ججز، حیدرآباد ہائی کورٹ ڈسٹرکٹ بار دیگراضلاع کی بار کے عہدیداران، سینئر وکلا کے علاوہ وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ حیدرآبادکے وکلا کی جانب سے انکے شاندار استقبال پر انکے مشکور ہیں۔
تازہ ترین