• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کےتمام بیراجوں میں پانی کابحران شدت اختیارکرگیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)دریائے سندھ میں پانی کی کمی نے بحرانی صورت اختیار کر لی، سکھر،گڈو اورکوٹری بیراجوں میں پانی کی کمی کے باعث فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔جس سے کاشتکاروں کی مشکلات بڑھ جائیں گی ۔محکمہ آبپاشی کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ چکی ہےجس کے باعث سندھ کے تمام بیراجوں پر پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔2016 میں بارشیں زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے تربیلا ڈیم میں پانی کا لیول کم ہوا،جس کی وجہ سے پانی کی قلت کا سامنا ہے،ارسا نے بھی 40 فیصد پانی کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فصلوں کو بر وقت پانی نہ ملا تو شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔
تازہ ترین