• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس ایجوکیٹرزکی 1100اسامیوں کیلئے انٹرویومکمل

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی) ضلعی محکمہ تعلیم میں سائنس ایجوکیٹر بھرتی کے لئے انٹرویو مکمل کر لیے گئے ۔ سائنس ایجوکیٹرز کی 11 سو اسامیوں کیلئے 6 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن کے انٹرویوز تحصیل سطح پر 20 مارچ سے شروع ہوئے جو گزشتہ روز مکمل ہوئے ۔ قائمقام ڈی او ایلیمنٹری غلام غوث طاہر اور ڈپٹی ڈی او انور باجوہ نے انٹرویوز کی نگرانی کی۔ اس موقع پر امیدواروں سے اعتراضات بھی وصول کئے گئے ۔
تازہ ترین