• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک الفلاح اورالہدیٰ سینٹر آف اسلامک بینکنگ اینڈ اکنامکس کیساتھ معاہدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بینک الفلاح نے ملک میں اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیےاسلامی مالیاتی انڈسٹری کے لیے افرادی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے عالمی سطح پر قائدانہ مقام رکھنے والے ادارے الہدیٰ سینٹر آف اسلامک بینکنگ اینڈ اکنامکس کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ طے کرلیا ہے۔ اس ضمن میں دونوں اداروں کے مابین طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت اسلامی بینکاری کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر پہلے سے زیادہ مربوط انداز میں ترویج اور ترقی کے لیے گیٹ وے کا کردار ادا کرے گی۔
تازہ ترین