• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیا ری نظا م تعلیم ہما رے روشن مستقبل کی ضما نت ہے‘عاصم رضا

سرگودھا(نامہ نگار)ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عا صم رضا نے نجی کالج کے سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول میں بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم واحد ہتھیا ر ہے جس کو استعما ل میں لا کر ہم ملک سے جہا لت ، غربت، دہشتگر دی اور بیروزگاری سمیت دیگر معاشرتی برائیوں کو ختم کر سکتے ہیں۔ ملک سے جہا لت کے خا تمہ کیلئے سرکا ری اور نجی تعلیمی اداروں کو ملکر کا م کر نا ہو گا۔ معیا ری نظا م تعلیم ہی ہما رے روشن مستقبل کی ضما نت ہے ۔ طلبا ء و طالبات میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ سے ان کی صلا حیتوں میں مزید نکھا ر آتا ہے۔ مہمان خصوصی نے طالبات میں میڈلز و دیگر انعا ما ت بھی تقسیم کئے۔ اس مو قع پر پروفیسر حامد یونس ‘ پروفیسر وزیر حیدر کے علاوہ اساتذ ہ کرام او رطالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
تازہ ترین