• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری لطیف اکبر نظریاتی کارکنوں کے محافظ ہیں، مشتاق چوہدری

سہنسہ ( نمائندہ جنگ  )سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی مشتاق چوہدری پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ذوالفقار بخاری ، پیپلز ٹریڈنگ ونگز کے صدر ایوب چوہدری ، سیکرٹری جنرل یوسف زرگر اور پیپلز پارٹی حلقہ سہنسہ کے رہنما محمد اسلم چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ چوہدری لطیف اکبر کا پی پی صدر اور چوہدری پرویز اشرف کے نائب صدر بننے سے پارٹی میں نئی جان پڑ نے کے علاوہ  نظریاتی کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے نظریاتی کارکن لطیف اکبر ، پرویز اشرف اور چوہدری مظہر کی قیادت میں متحد اور منظم ہیں اور ان کی قیاد ت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ یہ قائدین نظریاتی کارکنوں کے حقوق کے محافظ ہیں۔  انھوں نے کہا کہ آصف علی زرداری بلاول بھٹو اور فریال تالپور نے آزاد کشمیر میں پارٹی کی تنظیم نو کر کے درست فیصلہ کرتے ہوئے  عہدیداران کا بہتر انتخاب کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سابق ممبر اسمبلی چوہدری مظہر حلقہ سہنسہ کی پہچان ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کو سنبھالا دیا اور نظریاتی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ چوہدری مظہر ذاتی مفادات کی نہیں بلکہ نظریات کی سیاست کرتے ہیں جنکو اکاموڈیٹ کیا جانا ناگزیر ہے۔   
تازہ ترین