• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او کی تھانہ بٹالہ کالونی او ر سرگودھا روڈکی انسپکشن

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر افضا ل احمد کوثرنے تھانہ بٹالہ کالونی اور سرگودھاروڈ کی انسپکشن کی۔انہوں نے ریکارڈ کی چیکنگ کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کی تکمیل مزید بہتر اور زیر تفتیش مقدمات جلد یکسو کئے جا ئیں ۔ مقدمات برخلاف اشخاص میں کارروائی انسدادی زیادہ سے زیادہ عمل میں لائی جائے ۔جرائم کے انسدادکیلئے گشت نظام مزید موثر بنایا جائے۔ انہوں نے ایس ایچ اوزاور انچارج انوسٹی گیشن کو حکم دیا کہ اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کا عمل مزید تیز کیا جائے۔ دونوں تھانوں کے فرنٹ ڈیسک کا وزٹ کرتے ہوئے عملہ سے موصول ہونے والی درخواستو ں بارے مکمل رپورٹ حاصل کی اور عملہ کو ہدایت کی کہ سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آتے ہوئے ان کی درخواستیں جلد از جلد یکسو کی جائیں۔
تازہ ترین