• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کا شعبہ اکا ئونٹس ایڈہاک ازم کا شکار، افسران ترقی کے منتظر

اسلام آباد ( نیوز ر پو رٹر) سی ڈی اے کا اکا ئو نٹس کیڈر ایڈ ہاک ازم کا شکار ہو گیا ہے اور ترقی نہ ملنے کی وجہ سے مستحق افسروں میں بے چینی اور اضطراب پا یا جا تا ہے۔کیڈر کے سینئر اور مستحق افسروں نے چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز، ممبر فنا نس ڈ اکٹر فہد ہارون عزیز او ر ممبر ایڈمن یا سر پیر زادہ سے اپیل کی ہے کہ ڈ ا ئریکٹر کے عہدہ کی خالی آ سا میوں پر سینئر اور مستحق افسروں کو ترقی دی جا ئے۔افسران نے بتا یا کہ اس وقت ڈی ایف اے ون کی پوسٹ خالی ہے جس کا اضافی چارج ڈ ائریکٹر آ ڈٹ شہباز کو دیا گیا ہے۔ ڈی ایف اے ٹو کی پوسٹ فضل معبود کی ڈی جی عہدہ پر ترقی سے خالی ہو گئی ہے۔ ڈ ائریکٹر ریو نیو کی پوسٹ عباس میر کے سینئر مینجمنٹ کورس پر جانے سے خالی ہے مگر حیرانی کی بات ہے کہ عباس میر نے رولز کے مطابق ابھی تک چارج نہیں چھو ڑا۔ڈ پٹی ڈ ائریکٹر ز میں سنیارٹی کے اعتبار سے تین سینئر ترین افسروں میں خواجہ ایزد ڈی ڈی فنانس مسکین شاہ کاظمی اور محمد الطاف ڈی ڈی ریو نیو شامل ہیں۔ ان مستحق افسروں کا موقف ہے کہ جب تک ڈی پی سی نہیں ہوتی اس وقت تک رولز کے تحت سینئر ترین افسروں کر نٹ چارج د یا جا ئے۔
تازہ ترین