• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس نے بحری جہاز شکن تیز رفتار میزائل ’’زرقون‘‘ بنا لیا، رفتار 4600 میل فی گھنٹہ ہے

کراچی (نیوز ڈیسک) روس نے بحری جہاز تباہ کرنے والا ایک ایسا تیز رفتار ہائپر سونک میزائل بنا لیا ہے جسے روکنا تقریباً نا ممکن ہے۔ اس میزائل کی رفتار 4600؍ میل فی گھنٹہ  ہے اور یہ 500؍ میل کے اندر اپنے نشانے کو ہدف بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کا نام زرقون رکھا گیا ہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس میزائل کی رفتار سنائپر بندوق کی گولی سے بھی تیز ہے اور جدید ترین بحری جہازوں کو ایک ہی حملے میں تباہ کر  سکتا ہے۔ کریملن کے سینئر فوجی حکام کا دعویٰ ہے کہ بحری جہاز شکن یہ کروز میزائل آواز کی رفتار سے 5 سے 6 گنا تیز اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ برطانوی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس کا یہ نیا میزائل برطانیہ کے 6؍ ارب پائونڈز کی مالیت سے تیار کردہ جدید ترین طیارہ بردار بحری جہازوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ اس میزائل میں اسکریم جیٹ انجن استعمال کیا گیا ہے، یہ ہوا کو استعمال کرتے ہوئے انتہائی تیزی سے رفتار پکڑ سکتا ہے اور اگر اس طرح کے میزائلوں کی ایک سے زیادہ تعداد فائر کی جائے تو ان سے نمٹنا، انہیں روکنا یا تباہ کرنا تقریباً ناممکن ہوگا۔
تازہ ترین