• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق فضل کی کھلی کچہری ، نئے سکولوں کی تعمیر کیلئےسروے کے احکامات

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے حلقہ این اے 49، پھلگراں میں کھلی کچہری لگائی اور لوگو ں کے مسائل سنے۔انھوں نے متعلقہ محکموں کو سائلین کی داد رسی کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔وزیر مملکت نے علاقے میں گیس کی فراہمی کیلئے سروے کرانے اور جلد گیس فراہم کرنے کا اعلان کیا۔انھوں نے دیہی علاقوں میں نئے سکولوں کی تعمیر کیلئے آبادی اور موجودہ سکولوں کے سروے کے احکامات بھی جاری کئے ۔وزیر مملکت نے علاقہ عمائدین کی شکایت پر سملی ڈیم روڈ کی تعمیر نو کا بھی اعلان کیا۔
تازہ ترین