• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ پرائمری سکول صابری کی بندش کا نوٹس لیا جائے :ہدہ ایکشن کمیٹی

کوئٹہ (پ ر)ہدہ ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں سلیم بلوچ میرنوبت خان رند عبدالقادر رئیسانی شاہ خالد اور سلیم شاہ نے ایک پریس ریلیز میں کہاہے کہ تعلیم کی بہتری کے تمام دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں،زمینی حقائق بالکل مختلف ہیں ،انہوں نے کہاکہ نااہل اور جونیئرکیڈر کے افسران صورتحال مذید خراب کردی ہے ،انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول ہدہ کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ سکول کی بندش محکمہ تعلیم سے متعلق حکومتی دعوئوں کا پول کھولنے کے لیے کافی ہے ،اور اگر صوبائی دارالحکومت کے قدیم آبادی والے علاقے میں یہ صورتحال ہے تو اندرون بلوچستان کیا صورتحال ہوگی ،انہوں وزیراعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام سے کہاکہ وہ گورنمنٹ پرائمری سکول صابری ہدہ کی بندش کا نوٹس لے لیں۔
تازہ ترین