• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہمارے ملک میں جگہ جگہ بچے بوڑھے بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں۔ ان گداگروں کی یہ تعداد دن بدن شہروں میں بڑھتی جا رہی ہے اور کوئی ایسی جگہ نہیں جو ان سے پاک ہو۔ بعض جگہ گداگروں کی بڑھتی تعداد کی وجہ یہ سامنے آتی ہے کہ یہ وہ سیلاب زدگان ہیں جنہیں تباہی کے نتیجے میں نقل مکانی کرنا پڑی اور حکومت کی نظر اندازی کا شکار ہو کر ہاتھ پھیلانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گداگروں کی ایک بڑی تعداد ایسے لوگوں پر مشتمل ہے جو ضرورت مند نہیں بلکہ محنت اور مشقت سے بچنے کے لیے ایسا کام کرتے ہیں، یہ لوگ حقیقی ضرورت مند اور مستحق لوگوں کا حق مارتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہےکہ حکومت گداگروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کرے اور خاص طور پر ان کے سرپرستوں تک رسائی حاصل کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
(اسرا شیخ)
asrarehan31@gmail.com

.
تازہ ترین