• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم جماعتوں کو سر گرمیوں کی اجازت غداری کے مترادف ہے،علامہ ڈومکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے وحدت ہاوس میں علماءکرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے عالمی قوتیں ارض پاک کو ایک مسلکی ملک بنانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں اس مقصد کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں ۔لاکھوں افرا د کو عسکری تربیت دی گئی۔ پاکستان کو داخلی و خارجی سازشوں کا شکار کیا جارہا ہے۔پارہ چنار، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف علاقے مقتل کا روپ دھار چکے ہیں۔ ہم نے ہر پلیٹ فارم پر اپنی آواز بلند کی ہے،آج پاکستان کے ملت تشیع تنہا نہیں، اہلسنت برادران ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی کالعدم جماعت کوملک میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دینا ملک و قوم سے غداری ہے۔اجلاس میں مولانا نشان حیدری،مولانا نقی حیدری ،علامہ مبشر حسن ۔مولانا صادق جعفری،مولانا احسان دانش ،مولانا اظہر نقوی ،سمیت دیگر علما کرام بھی موجود تھے ۔
تازہ ترین