• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیول ایڈجسٹمنٹ کے بجائے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے،تحسین نوازگردیزی

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف بہاول پورسٹی کے صدر سیدتحسین نوازگردیزی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی بجائے مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی مہنگی پیداوار اور برآمدات میں کمی کا باعث بن رہی ہے جس کی وجہ سے صنعتکار پریشانی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب جب پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوا اس کو جواز بنا کر بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں مستقل بنیادوں پر اضافہ کیا جاتا رہا ہے۔اب جبکہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی واقع ہورہی ہے تو بجلی کی قیمتوں میں بھی مستقل بنیادوں پر کمی کی جائےانہوں نے کہا کہ سستی بجلی کے حصول کیلئے تھرمل منصوبوں کی بجائے ہائیڈل منصوبے شروع کیئے جائیں۔ حکومت فی الفور کالا باغ ڈیم کی تعمیر شروع کرے۔
تازہ ترین