• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی پانے والے اسکول ٹیچرزکی فہرست میں خامیاں ہیں،تعلیم بچائو کمیٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تعلیم بچائو ایکشن کمیٹی نے ہیڈ ماسٹر سے ہائی اسکول ٹیچر ترقی پانے والوں کی فہرست کو خامیوں سے بھرا ہوا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر اساتذہ کی ترقی میں ناانصافی کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر اسکولز کراچی کو لکھے گئے خط میں کمیٹی کے انیس الرحمٰن اور عبدالرحمٰن نے کہا کہ انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفر خاص کر2001ء کے بعد آنے والے اساتذہ کا نام اسی فہرست میں شامل کر کے پروموشن کے اصل حقداروں کی حق تلفی کی گئی ہے۔ اس فہرست میں کچھ نام ایسے بھی ظاہر کئے گئے ہیں جن کی اصل سروس کا کوئی وجود ہی نہیں اس حوالے سے2001ء سے پہلے کی پے سلپ اور رجسٹر ثبوت کے طور پر پیش کئے جا سکتے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ جس طرح غیر تدریسی عملے کی سینیارٹی فہرست جاری کی گئی اگر وہ عمل ٹھیک ہے تو اساتذہ کی بھی پہلے اسی طرز پر سینیارٹی فہرست جاری کی جائے جس میں واضح کیا جائے کہ کون کون بغیر ڈی پی سی کے ایچ ایس ٹی بنا بیٹھا ہے۔
تازہ ترین