• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی قیمتوں میں4روپے 35پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں4روپے 35پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے یہ منظوری فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے گزشتہ روز بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواستوں کی سماعت ہوئی نیپرا نے فروری کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2.15پیسے کمی اور مارچ کے مہینہ میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  2.20پیسے کمی کی منظوری دی اس طرح کراچی کے علاوہ ملک بھرکے صارفین کو 2ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
تازہ ترین