• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ مذاکرات پر مشترکہ سٹریٹجی کیلئے یورپی یونین کا اجلاس

لندن (پی اے)برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ مذاکرات کے لئے مشترکہ سٹریٹیجی پر غور کے لئے برسلز میں یورپی یونین کے رہنمائوں کا اجلاس ہورہا ہے جس میں برطانیہ شرکت نہیں کررہا ہے۔ یورپی یونین اصرار کرے گی کہ برطانیہ کو یورپی یونین سے علیحدہ کرنے کے لئے مذاکرات میں پیش رفت کی جائے اس سے پہلے کہ برطانیہ سے مستقبل کے تجارتی تعلقات پر مذاکرات ہوں برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان باقاعدہ مذاکرات 8جون کے عام انتخابات کے بعد شروع ہوں گے۔ یورپین کونسل صدر ڈونلڈٹسک نے کہا کہ مذاکرات میںداخل ہونے سے قبل یورپی یونین کے باقی 27ملکوں کے درمیان اتحاد ضروری ہے۔ اس کے بعد ہی ہم بامقصد مذاکرات کرسکتے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارےاتحاد کا مطلب یہ ہے کہ وہ برطانیہ کے بھی مفاد میں ہوگا۔ قبل ازیں انہوں نے یورپی یونین کے باقی 27ملکوں کے رہنمائوں کے نام خط میں لکھا کہ برطانیہ کے یورپی یونین میں مستقبل کے تعلقات کے بارے میں مذاکرات سے قبل لوگوں کے پیسے اور آئرلینڈ پر ایگریمنٹ ضروری ہے۔ برطانیہ کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل کے تجارتی تعلقات پر مذاکرات میں تاخیر نہیں چاہتا۔ یورپی یونین نے 31مارچ کو بریگزٹ پر ڈرافٹ گائیڈنس جاری کی تھی۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا ہے کہ ہمیں ہمارے مستقبل پر بات کرنے سے قبل ماضی کو دیکھنا چاہئے۔ ٹسک نے مذاکرات کے حوالے سے تین ترجیحات رکھی ہیں جن میں برطانیہ میں مقیم یورپی شہری بھی شامل ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ موثرقابل عمل، غیرامتیازی اور کمپری ہینسیو ضمانتیں دی جانی چاہئیں۔ برطانیہ کو وہ تمام ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں جو وہ ایک یورپی یونین رکن کی حیثیت سے کرتا تھا۔ ری پبلک آف آئرلینڈ اور ناردرن آئرلینڈ کے درمیان یارڈ بارڈرسے بچتے ہوئے ڈیل ہونی چاہئے۔ مرکزی ایشوز پر مناسب پیشرفت کے بغیر برطانیہ سے یورپی یونین سے علیحدگی پر مذاکرات نہیں ہوں گے۔
تازہ ترین