• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل بھوشن کیلئے قونصلر رسائی ،پاکستان ویانا کنونشن نہیں ملکی قوانین پر چلے گا ، عبدالباسط

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے واضح طور پر کہہ دیا ہےکہ سزائےموت پانے والے بھارتی جاسوس کل بھوشن یادو کے لئے قونصلر دسترس کے لئے بھارت کی درخواست کو مسترد کردیا۔ ٹائمز آف انڈیا کو اپنے انٹرویو میں ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ اس معاملے میں پاکستان جنیوا کنونشن پر نہیں بلکہ اپنے ملکی قوانین پر چلے گا۔انہوں نے دسمبر 2015ء کے دو طرفہ جامع مذاکراتی عمل کی بحالی اور شروعات پر بھی زوردیا۔ سرحد پار سے دہشت گردی، ممبئی حملےکے مقدمے میں تاخیر اور پٹھان کوٹ حملے میں عدم پیش رفت پر بھارت کے خدشات اور تحفظات دور کرنے یہی درست راستہ ہے۔
تازہ ترین