• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور (نمائندہ جنگ) سیکنڈری بورڈ لاہور کے زیر اہتمام ہونیوالے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2017 کے لیے امتحانی عملے کی تربیت کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس ضمن سپریٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز گذشتہ روز ہوگیا ۔ لارنس روڈ امتحانی سینٹر لاہور میں دو روزہ ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ لاہور کی فی میل سپریٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کو تربیت دی گئی ۔ امتحانات کے لیے لاہور ڈ و یژن میں پانچ سو نو سینٹرز بنائے گئے ہیں۔ امتحانی مراکز پر اور گرد و نواح میں امتحانات کے دوران دفعہ 144 ہوگی ۔ جبکہ ساٹھ سے زائد سینٹرز کو حساس قرار دیا گیا جہاں کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو خصوصی انتظامات کرنے کے لیے کہا ہے۔
تازہ ترین