• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بھرمیں انٹر سالانہ امتحانات 6مئی سے شروع ہوں گے

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب بھرمیں انٹر سالانہ امتحانات 2017ءایک ساتھ 6مئی سے شروع ہوں گے،اس ضمن میں بورڈوں کی جانب سے امیدواروں کو رولنمبر سلپس ارسال کردی گئی ہیں،کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ملتان سید حیدر گردیزی کے مطابق بورڈ کے تمام امیدواروں کو رولنمبر سلپس جاری کردی گئی ہیں ،ریگولر امیدواروں کو ان کے تعلیمی اداروں کے ایڈریس جب کہ پرائیویٹ امیدواروں کو ان کے فراہم کردہ ایڈریس پر بذریعہ ڈاک بھیج دی گئی ہیں،تاہم ایسے امیدوار جن کو ابھی تک رولنمبر سلپ نہیں ملی وہ بورڈ سے فوری رابطہ کریں،بصورت دیگر بورڈ اس کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔
تازہ ترین