• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپاٹ فکسنگ کیس،محمد نواز نے معافی مانگ لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ ٹیسٹ آل راونڈر محمد نواز نے اپنے رویے پر پرستاروں سے معافی مانگی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محمد نواز نے اپنا پیغام میں کہا کہ میں نے پی سی بی حکام کو اسپاٹ فکسنگ کیلیے رابطہ کی اطلاع تاخیر سے کرنے کی غلطی کی، میں نے پیش کش کو مسترد کر دیا تھا اور اخلاقی طور پر کچھ برا نہیں کیا۔ امید کرتا ہوں کے میرے مداح میری اس غلطی پر مجھے معاف کر دیں گے، ایسا کوئی کام نہیں کروں گا جس سے میرے ملک کی عزت پر حرف آئے۔ پی سی بی حکام نے تاخیر سے اطلاع کرنے پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے محمد نواز کا سینٹرل کنٹریکٹ معطل کرتے ہوئے ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی تھی ۔
تازہ ترین