• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلتھ سنٹر میں ایمبولینس اور ڈاکٹر مہیاکیا جائے، اہالیان راجدہانی سوہانہ

کھوئی رٹہ(نامہ نگار)اہلیان راجدہانی سوہانہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری کا شکار رہتے ہیں اور انہیں طبی امداد میسر نہیں ایک ہیلتھ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جو ڈاکٹر نہ ہونے کیو جہ سے متاثرین گو لہ باری کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتا، زخمی کھوئی رٹہ تک لاتے ہوئے دم توڑ دیتے ہیں فوری طور پر راجدہانی سوہانہ میں ایمبولینس اور ڈاکٹر مہیاکیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار اہلیان راجدہانی سوہانہ ، حوالدار اعظم خان ، تعظیم احمد اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجدہانی سوہانہ عین کنٹرول لائن پر واقع ہے گردونواح کے ایریاز کا سنگم ہے یہاں ایمبولینس اور ڈاکٹر کی اشد ضرورت ہے ضروری ادویات کی فراہمی سے بھارتی جارحیت کے شکار لوگوں کو ریلیف مل سکتا ہے۔انہوں نے وزیر امور کشمیر سے اپیل کی ہے کہ راجدہانی سوہانہ ہیلتھ سنٹر میں بھی یمبولینس دی جائے ۔
تازہ ترین