• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف در خواست پروفاقی حکومت سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے گیس کی پیداواری صلاحیت رکھنے والے علاقوں میں گیس کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف  درخواست پر وفاقی حکومت، ایس ایس جی سی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پانچ روز میں جواب طلب کرلیا، سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو گیس کی پیداواری صلاحیت رکھنے والے علاقوں میں گیس کی غیر منصفانہ تقسیم سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈووکیٹ ملک الطاف جاوید نے موقف اختیار کیا کہ ملک میں  سندھ سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، آئین کے آرٹیکل 158کے تحت پیداوری صلاحیت  کے مطابق ساٹھ فیصد گیس سندھ کو دی جائے گی لیکن سندھ کے علاقوں بدین، تھرپارکر،عمر کوٹ، شہداد پور، قمبر اور دیگر علاقوں میں گیس نہیں دی جارہی اور جن علاقوں میں  دی گئی وہاں  لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، آئین کے مطابق سندھ میں گیس فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے موقف سننے کے بعد وفاقی حکومت،ایس ایس جی سی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ 
تازہ ترین