• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں مسجد کے دروازے کو آگ لگا دی گئی

راولپنڈی (جنگ نیوز)برطانیہ میں مانچسٹر میں ہونے والے دھماکے کے بعد نامعلوم شرپسند نے مسجد کے دروازے کو آگ لگا دی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ اولڈ ہیم کے علاقے میں پیش آیا، امام مسجد کا کہنا ہے کہ آگ مسجد کے لیٹر باکس میں لگائی گئی۔لیٹر باکس سے شروع ہونے والی آگ سے مسجد کے دروازے کو نقصان پہنچا۔واقعہ مقامی وقت رات دو بجے کے قریب پیش آیا، اس وقت مسجد میں کوئی موجود نہیں تھا، راہ گیر نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔
تازہ ترین