• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالج اساتذہ نے مطالبات کیلئے احتجاجی کیمپ لگا دیا

پشاور(خبرنگار)ایکشن کمیٹی خیبر پختونخوا پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کیلئے احتجاج جاری رکھتے ہوئے پشاورپریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگادیاجس کی قیادت ایسوسی ایشن کے چیئرمین یار محمد طوفان اوردیگرکررہے تھے۔ کیمپ کے شرکاء کاکہناتھاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے 30 نومبر2016 ءکو کپلاایکشن کمیٹی کی ایک ملاقات میں اپ گریڈیشن اور پروفیشنل الائونس مان لئے تھے تاہم اس پرتاحال عمل نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے کالجز میں ہمارے صوبے کے کالجز کی کارکردگی بہتر ہے جبکہ اساتذہ کو مراعات سے محروم رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ خیبر پختونخوا حکومت کالج اساتذہ کی اپ گریڈیشن، پروفیشنل الاونس سمیت ٹیچنگ اسسٹنٹس اور فاٹا کے ایڈہاک لیکچررز کو فوری طورپرمستقل کرےبصورت دیگر بنی گالہ اسلام آباد میں دھرنا دینگے۔
تازہ ترین