• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ا سٹاک ایکسچینج دنیا کی پانچویں بہترین ا سٹاک مارکیٹ قرار

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دنیا کی پانچویں بہترین اسٹاک مارکیٹ قرار دیا گیا ہے۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کی بہترین سٹاک مارکیٹس میں کیا جاتا ہے۔ 30 جون 2016ء کو پی ایس ایکس انڈکس 37783.54 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں 8 مئی 2017ء تک 13 ہزار 152 پوائنٹس کے اضافے سے انڈکس  50935.91 تک بڑھ گیا ہے۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رو اں مالی سال کے دوران پی ایس ایکس میں 34.8 فیصد کی شرح نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 24 مئی 2017ء کو پاکستان سٹاک ایکسچینج 53 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی۔ 
تازہ ترین