• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماری پور بلوچ نے سخت مقابلے کے بعد نیشنل فائٹر کو1-0 سے شکست دیکر آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا۔کورنگی بلوچ فٹبال کلب کے زیر اہتمام گزٹ فارما لمیٹڈ کے تعاون سے شرافی محمڈن فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل کی فاتح ٹیم کے رازق نے میچ کا فیصلہ کن گول اسکور کیا۔ کھیل کے دوسرے ہاف کے62 ویں منٹ میں ماڑی پور بلوچ کے فاروڈ رازق کو گول کرنے کا ایک بہترین چانس ملا جس پر انہوں نے موقع ضائع کئے بغیر گول کرکے اپنی ٹیم کو1-0 کی برتری دلوادی۔
تازہ ترین