• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی کافیصلہ جوبھی آئے حکمران رسواہوچکے، چوہدری برہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )ضلعی جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ ق چوہدری برہان المقتد ر نےضلعی آفس میں تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس پر جے آئی ٹی کا فیصلہ جو بھی آئے حکمران رسوا ہوچکے ہیں، ن لیگ کا مستقبل تار یک ہوچکا ہے، فیصل آباد کے سیاسی ومذہبی طبقے بھی مسلم لیگ ن سے نالاں ہیں۔ ملکی صورتحال انتہائی کشید ہ ہے، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال روز بروز خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے جبکہ حکمرانوں کو عوام کی نہیں صرف اپنی فکر ہے۔
تازہ ترین