• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف پی سی سی آئی کی کاروباری برادری کو ملنے والی دھمکیوں پر احتجاج

کرا چی (اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی نے کاروباری برادری کو ملنے والی غیر قانونی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سند ھ میں اقتصادی سر گر میاں روکنے کے مترادف ہیں ،ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر عامر عطا با جو ہ نے کہا ہے کہ کاروباری برادری کو غیر قا نونی دھمکیاں مل رہی ہیں جس کی ایف پی سی سی آئی شد ید مذمت کر تی ہے۔ عامرعطا باجو ہ نے کہا کہ کاروباری برادری ے خلاف پو لیس کا استعمال ، انسداد بدعنوانی سند ہ اور ایکسا ئز کی جانب سے کا روبار بند کر نے کی دھمکیاں قابل مذمت ہیں۔ بعض گرو پو ں یا افراد کی اس قسم کی کار روائیا ں جن کو صو با ئی حکومت کی سر پر ستی ہو تی ہے قابل تشو یش ہیں کیونکہ اس صو رتحال میں ہما رے کا روباری حضرات اپنے کا روبا ری سر گر میا ں پر امن طر یقے سے سر انجا م نہیں دے سکتے ۔انہوں نے کہا کہ ایسی سر گر میاں سندھ میں اقتصادی سر گر میاں روکنے کے مترادف ہیں۔انہو ں نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو امن فر اہم کر ے تا کہ وہ اپنی کا روبا ری سر گر میوں کو پر امن ما حول اور حریف گروپو ں کی مد اخلت کے بغیر سر انجا م دے سکیں ۔ عامر باجوہ نے کہا کہ اس قسم کا غیر مناسب رویہ پر یشان کن ہے جو کہ یقیناً سند ھ میں غیر ملکی سر مایہ کا ری کو متا ثر کر ے گا۔

تازہ ترین